شوبز

علی ظفر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے میدان میں اُتر آئے

پاکستان شوبز کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے میدان میں آگئے۔علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عملی اقدام اٹھاتے ہوئے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقدہ ایک خصوصی امدادی شو میں شرکت کی۔ اس امدادی شو کا مقصد سیلاب زدگان کے لیے فنڈز جمع کرنا اور ان سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔تقریب میں علی ظفر کے علاوہ معروف گلوکارہ نتاشا، علی نور اور گوہر ممتاز نے بھی پرفارم کیا، جنہوں نے اپنی آواز اور فن سے شرکاء کے دل جیت لیے اور ماحول کو جذباتی رنگ دے دیا۔حاضرین کی بڑی تعداد نے اس نیک مقصد کے لیے فنکاروں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور سیلاب زدگان کیلئے امداد میں حصہ لیا۔علی ظفر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور جو بھی ممکن ہو، ہمیں ضرور کرنا چاہیے۔ انہوں نے ساتھی فنکاروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر ان متاثرہ افراد کی امداد کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button