وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تین سو وکٹیں مکمل کر لیں

319

نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تین سو وکٹیں مکمل کر لیں۔

وہاب ریاض پاکستان کی جانب سے تیسرے گیند باز ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین سو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ان سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور سہیل تنویر بھی یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو نے حاصل کر رکھی ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 506 ہے۔