کراچی:اداکار احد رضا میر اپنی اہلیہ و اداکارہ سجل علی کے دل سے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ان کے سامنے سجل علی کا ان کیلئے خصوصی طور پر تیارکرایا ہوا کیک رکھا ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرے مداح میری فیملی ہیں، میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ سجل نے جو خصوصی کیک تیار کروایا ہے اُس کے جیسا کوئی دوسرا کیک نہیں ہوسکتا۔
اُنہوں نے اہلیہ اداکارہ سجل علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کا حصہ بننے کے لئے آپ کا بہت شکریہ ۔ سجل علی نے بھی اپنے کمنٹس میں احد رضا میرسے اظہار محبت کیا۔