سنوکر کا عالمی چیمپیئن رونی اوسلیوین 18 سالہ نوجوان سے شکست کھا گیا

260

لندن:سنوکر کے ورلڈ چیمپئن رونی اوسلیوین کو یورپین ماسٹرز چیمپئن شپ میں حیران کن طور پر اپنے سے آدھی عمر کے کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

رونی اوسلیوین یورپین ماسٹرز میں عبرتناک شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو گئے ہیں۔ انھیں شکست دینے والے باصلاحیت نوجوان کا نام آرون ہل ہے، اس کی عمر صرف 18 سال اور تعلق آئرلینڈ سے ہے۔

اگست میں عالمی ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد یہ رونی اوسلیوین کا پہلا مقابلہ تھا۔ آرون ہل کی پیدائش اس وقت ہوئی جب 2001ء میں رونی اوسلیوین نے پہلی بار عالمی چیمپئین بنے تھے۔

آرون ہل شروع میں تین کے مقابلے میں ایک فریم سے ہار رہے تھے لیکن اس کے بعد انھوں نے ایسا شاندار کھیل پیش کیا کہ سب دنگ رہ گئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تین بار عالمی چیمپیئن بننے والے 45 سالہ مارک ولیمز کو 24 سالہ پیٹر ڈیولن نے شکست دے دی تھی۔