2 ہفتے کی بندش کے بعد ‘دی بیٹ مین’ کی شوٹنگ دوبارہ شروع

584

ہولی وڈ کی سائنس فکشن فلم ‘دی بیٹ مین’ کے مرکزی اداکار روبرٹ پیٹسن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ 2 ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔

خیال رہے کہ فلم اسٹوڈیو وارنر بروس نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے فرد کا نام نہیں بتایا تھا تاہم ورائٹی، ہولی وڈ رپورٹر اور وینیٹی فیئر نے تمام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ فلم اسٹار روبرٹ پیٹسن ہیں۔

یہ واضح نہیں تھا کہ اداکار میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی علامات کس حد تک ظاہر ہوئیں۔

فلم اسٹوڈیو وارنر بروس نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد روکی گئی شوٹنگ 2 ہفتے بعد دوبارہ شروع ہوگئی۔