کراچی: اداکار فیروز خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو سے خواتین اور بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا آپ کی پارٹی جاگ گئی۔
لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عوام کے ساتھ حکومت اور شوبزکی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔
فیروز خان نے بختاور بھٹو کے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا میں آپ سے پوچھنا چاہتاہوں اتنے سال اقتدار میں رہتے ہوئے آپ کی پارٹی نے کیا کیا؟ کیا آخر کار آپ لوگ جاگ گئے؟