خواہش ہے لوگ ’اداکارہ‘ نہیں ’اداکار‘ کے طور پر پہچانیں، کیٹ بلینشٹ

228

ہولی وڈ کی معروف اداکارہ کیٹ بلینشٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ خود کو ’اداکارہ‘ نہیں بلکہ ’اداکار‘ ہی سمجھا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ لوگ بھی انہیں ایسا ہی سمجھیں اور کہیں۔

کیٹ بلینشٹ میں اٹلی کے شہر وینس میں 2 ستمبر کو شروع ہونے والے وینس فلم فیسٹیول کے پہلے دن پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اداکاری کی کوئی جنس نہیں ہوتی۔

کیٹ بلینشٹ نے کہا کہ انہوں نے خود کو آج تک اداکار ہی سمجھا ہے اور انہیں خوشی ہوگی کہ لوگ بھی انہیں اداکارہ کے بجائے اداکار ہی کہیں۔

اداکارہ نے یہ بیان ایک سوال کے جواب میں دیا، جس میں ان سے برلن فلم فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے ایک فیصلے سے متعلق پوچھا گیا تھا۔

کیٹ بلینشٹ سے پوچھا گیا کہ برلن فلم فیسٹیول انتظامیہ نے 2021 سے بہترین ’اداکارہ‘ اور ’اداکار‘ کا الگ الگ ایوارڈ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے نیچرل جینڈر کا ایک ہی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے، اس پر ان کی کیا رائے ہے؟

اداکارہ نے برلن فیسٹیول انتظامیہ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کی کوئی جنس نہیں ہے، انہوں نے بھی خود کو ہمیشہ ایک اداکار ہی سمجھا ہے، اس لیے وہ اداکارہ کے بجائے اداکارہ کہلوانا پسند کریں گی۔