واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے 3 نومبر کو دو بار ووٹ ڈالنے کی کوشش کرنے کی درخواست کو دوہراتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ صرف اس طریقے سے اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ ان کی رائے شماری گنی گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکیوں کو پہلے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی کوشش کرنی چاہیے، اگر ان کی ریاست میں یہ آپشن موجود ہے تو، ورنہ پھر انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشن پر جاکر یہ بھی چیک کریں کہ ان کا بیلٹ گنا گیا ہے یا نہیں، اور اگر نہیں تو دوبارہ ووٹ دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اانہوں نے کہا کہ ‘آپ کو اب یقین ہے کہ ‘آپ کا قیمتی ووٹ گنتی میں شامل کیا جارہا ہے اس بات کا آپ کو یقین کرنا چاہیے’۔
واضح رہے کہ میل-ان ووٹنگ کے نظام پر ٹرمپ کا یہ تازہ حملہ تھا جسے پولنگ اسٹیشنز میں ذاتی طور پر ووٹجگ کے لیے داخلے کو کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں تیزی سے بڑھایا جارہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو درپیش کئی چیلنجز کے باوجود، میل اِن ووٹنگ کا عمل پریکٹس امریکا میں پہلے ہی وسیع اور بڑی حد تک پھیلا ہوا ہے اور اس میں اب تک کوئی مشکلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
وہ خود بھی وائٹ ہاؤس میں رہتے ہوئے فلوریڈا میں ووٹ ڈالنے کے لیے غیر حاضر میل-ان آپشن کا استعمال کرتے ہیں۔