سشانت سنگھ راجپوت کیس: ریاچکر بورتی نے اپنے خلاف الزمات کو بے بنیاد قرار دے دیا

271

بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹک کرخودکشی کی تھی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ان کی موت کی وجہ بظاہر خودکشی کو قرار دیا گیا تھا۔

تاہم ان کی خودکشی کا معاملہ گزرتے وقت کے ساتھ مزید پیچیدہ ہوتا چلا جارہا ہے اور آئے دن نئے انکشافات سامنے آتے ہیں۔

اب سشانت سنگھ کی موت سے متعلق الزامات اور تحقیقات کا سامنا کرنے والی اداکارہریا چکربورتی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے مختلف انٹرویوز میں اپنے خلاف الزمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ انہوں نے اداکار سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔