کورونا وائرس: دنیا میں 7 لاکھ84 ہزار سے زائد اموات

200

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں7 لاکھ 84 ہزار 397 اموات ہوچکی ہیں اور دو کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 331 افراد متاثر ہوئے جب کہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ50 لاکھ 54 ہزار 269 ہے۔

امریکہ اس وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 56 لاکھ 56 ہزار 204 افراد متاثر اور ایک لاکھ 75 ہزار 87 ہلاک ہوئے۔

وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 34 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 10 ہزار19 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 53 ہزار 26 ہو گئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے9 لاکھ 32 ہزار 493 افراد متاثر ہیں اور 15 ہزار 872 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12  ہزار 264 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 92 ہزار 144 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 31 ہزار239 افراد متاثر ہیں جب کہ 57 ہزار 774 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 45 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 64 لاکھ 93 ہزار ہے۔