شوبز ستاروں نے جشن آزادی کے موقع پر مداحوں کے لیے پیغامات بھیجے اور تصاویر شیئر کیں۔
دنیا بھر میں موجود پاکستانی 74واں جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں تاہم کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کو محدود رکھا گیا ہے البتہ سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شوبز ستاروں نے بھی قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔
اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر کے ذریعے قوم کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا پیار، جذبہ، حب الوطنی ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ یہ قوم سبز وسفید رنگ کے پرچم میں یوں ہی متحد رہیں، میں ہمیشہ ملک سے محبت اور حفاظت کا عہد لیتا ہوں۔