بیروت میں حکومت مخالف احتجاج، پولیس کی مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ

242

گزشتہ ہفتے کے تباہ کن دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوسرے دن لبنانی پولیس نے بیروت میں پارلیمنٹ کے قریب سڑک بند کرنے اور پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کے لیے آنسو گیس فائر کی۔

ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ پارلیمنٹ اسکوائر کے داخلی دروازے پر آگ لگ گئی جب مظاہرین نے کارڈن آف کیے گئے علاقے میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔

مظاہرین نے وزارت ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ کے دفتر کو بھی توڑ دیا۔