بھارتی حکومت نے مزید 47 چینی ایپس پر پابندی عائد کردی

426

بھارتی حکومت گزشتہ ماہ 59 چینی ایپلی کیشنز کو بند کرنے کے بعد مزید 47 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ کے آخر میں معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلی کیشنز کو ملکی خودمختاری، سالمیت، دفاع اور امن و امان کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اس مرتبہ بھارت نے مزید 47 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہیں جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ گزشتہ بند کی جانے والی ایپلی کیشنز کی کلون ایپلی کیشنز تھی۔

پابندی کا سامنا کرنے والی ان نئی ایپلی کیشنز کی فہرست کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔