نیویارک: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں مقیم باکسنگ کے لیجنڈری کوچ ناظم رچرڈ سن اچانک انتقال کر گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق باکسنگ کی دنیا کے نامور کھلاڑیوں برنارڈ ہوپکن اور شین موسلے کو تیار کرنے والے ناظم رچرڈ سن کا انتقال جمعے کے روز ہوا۔
لیجنڈری کوچ کے اچانک انتقال پر باکسنگ سے جڑے افراد نے افسوس کا اظہار کیا اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔
ہیوی ویٹ باکسر پرو ایڈی چیمبر نے لکھا کہ ’ناظم رچرڈ سن کے انتقال کا مجھے یقین نہیں آرہا، ایسا نہیں ہوسکتا‘۔
بعد ازاں انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لیجنڈری کوچ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ’آپ نے میری زندگی میں محسن کا کردار ادا کیا جس کے لیے میں آپ کا مشکور ہوں‘۔