سہیل خان کی پھر تباہ کن باؤلنگ، ٹیم منیجمنٹ کو امتحان میں ڈال دیا

341

قومی ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر سہیل خان نے اپنی عمدہ فارم سے انگلینڈ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم مینجمنٹ کے لیے بھی مشکل کھڑی کردی ہے۔

کاؤنٹی گراؤنڈ ڈربی میں پاکستان کے اسکواڈز کے مابین کھیلے جا رہے دوسرے چار روزہ میچ میں ٹیم وائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹیم گرین ان تمام 11 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جو ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اس لیے ٹیم گرین کی قیادت اظہر علی اور ٹیم وائٹ کی قیادت سرفراز احمد کو سونپی گئی ہے۔

سہیل خاننے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔