واشنگٹن: امریکی سائنسدان انتھونی فاوچی نے دسمبر تک کورونا وائرس کی ویکسین کے آنے کی امید پھر ظاہر کر دی۔
ڈاکٹرانتھونی فاوچی کا کہنا تھا کہ دسمبرتک کسی ایک ویکسین کومحفوظ قرار دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2021 کے کچھ ماہ تک ویکسین تمام لوگوں کے لئے میسر نہیں ہوگی تاہم 2021 کے کچھ ماہ بعد کورونا ویکسین وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگی۔
ڈاکٹر انتھونی فاوچی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی حالیہ کورونا پریس کانفرنس سے خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی دوری اختیار کرنے کا کہہ رہے ہیں
امریکی سائنسدان کا کہا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق ابھی کئی سوالات کے جوابات باقی ہیں، دسمبر تک ہونے والی تحقیق سے امید ہے کچھ جوابات مل جائیں گے۔