لاہور: شدید گرمی میں گھر یا دفتر میں تو ائیر کنڈیشنر کے سبب وقت آسانی گزر جاتا ہے تاہم گھر سے باہر جانا پڑ جائے اور وہ بھی پیدل تو شدید کوفت اٹھانا پڑتی ہے لیکن اب ماہرین نے اس مسئلے کا حل بھی نکال لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انجنیئرز نے ایسا ائیر کنڈیشنر تیار کر لیا ہے جسے اب آپ باہر جاتے ہوئے پہن سکتے ہیں اور گرم موسم کی شدت سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس سے قبل ایسا اے سی بنایا گیا جو خاص ٹی شرٹ کے ساتھ ہی پہنا جا سکتا تھا تاہم اب ایسی کوئی پابندی نہیں۔
اس اے سی کو گردن اور کمر کے درمیان موجود مخصوص جیب میں رکھا جائے گا اور یہ آلہ گردن پر تھرمو الیکٹرک کولنگ خارجی کرے گا۔ اگر موسم گرم ہے تو یہ آپ کے جسمانی درجہ حرارت کو 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک لے آئے گا جبکہ سرد موسم میں یہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت 8 ڈگری تک پہنچا دے گا۔