مارشل آرٹس کے پاکستانی ماہر راشد نسیم نے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

249

کراچی:مارشل آرٹس کے پاکستانی ماہر راشد نسیم نے پانچ کلو وزن باندھ کر تین منٹ میں اپنے ہدف پر 152 مرتبہ گھٹنے کے وار کرتے ہوئے بھارت کے پربھارکر ریڈی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ان کے ریکارڈز کی تعداد 56 ہو گئی جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے بھی کردی تاہم وہ سنچری مکمل کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال کورونا وائرس کی وبا کے باوجود راشد نسیم اب تک 10 سے زائد ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا چکے ہیں۔