اداکارہ عائزہ خان کی سیاہ لباس میں نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

319

لاہور:  پاکستان کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک اداکارہ عائزہ خان کی سیاہ لباس میں نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے، اس دوران شوبز انڈسٹری کی فنکاروں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، اس دوران پاکستان کی فنکار اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے استعمال کا مقصد اپنی مداحوں سے رابطے میں رکھنا اور اپنے آپ کو مصروف رکھنا ہے، اسی حوالے سے ایک خبر اداکارہ عائزہ خان کے حوالے سے آئی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں اپ لوڈ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہیں۔