شادی شدہ صدف کنول کا فلموں میں آئٹم نمبر کرنے سے انکار

257

لاہور:اداکارہ صدف کنول نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کریں گی، شادی کے بعد آفرز آئیں جنہیں ٹھکرا دیا۔

انہوں نے شہروز سبزواری سے شادی کرنے پر تنقید کے معاملے پر کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اس حوالے سے ان پر مزید تنقید کی جائے تا کہ ان کے گناہ دھل جائیں۔ انہوں نے کہا آئٹم نمبر کیف و سرور میں اپنی پرفارمنس کو بہترین مانتی ہوں تاہم اب ایسا کرنا میرے لئے ممکن نہیں۔