لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بھی لوگوں کو نسل پرستی اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔
سیاہ فام ایتھلیٹ کے ساتھ پولیس کے نازیبا سلوک کے بعد برطانوی وزیر اعظم کا بیان سامنے آگیا۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نسل پرستی کے خلاف مزید اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے نسل پرستی کے خلاف ناقابل یقین پیش رفت کی ہے۔
اس سے قبل برطانوی سیاہ فام خاتون ایتھلیٹ کے ساتھ پولیس کے نازیبا سلوک کا واقعہ پیش آیا۔ بیانکا ولیمز کے مطابق گذشتہ دنوں برطانوی پولیس نے ساتھی سمیت گاڑی روک کر انہیں زبردستی اتارا اور گاڑی سے اتار کر ہاتھ پیچھے باندھ دیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کے رویے سے بہت خوفزدہ ہو گئیں، پولیس نے مشتبہ ڈرائیونگ اور منشیات کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں روکا تھا۔