امریکہ نےافغانوں کےدرمیان بات چیت کوخوش آئندقراردیدیا

260

امریکہ نے طالبان کی طرف سے ایک ہفتے میں مذاکرات شروع کرنے کے عندیے پر افغانوں کے درمیان بات چیت کوخوش آئندقراردیتے ہوئے اسے مثبت تبدیلی قراردیاہے۔
افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے مختلف ٹوئیٹس میں کہاکہ قیدیوں کا جاری تبادلہ ایک اچھاقدم ہے جو مذاکرات کے لئے بنیادی شرط ہے۔
انہوں نے فریقین پرزوردیاکہ فوری طورپرمذاکرات شروع کریں اوراس عمل میں کسی کو رخنہ ڈالنے نہ دیں۔
انہوں نے کہاکہ بین الافغان مذاکرات امریکی سفارتکاری کااہم مقصدہے۔