سونی نے اپنے نئے پلے اسٹیشن 5 کنسول کو متعارف کرادیا ہے.
گزشتہ سال اکتوبر میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ پلے اسٹیشن 5 صارفین کے لیے 2020 کے آخر میں دستیاب ہوگا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ پلے اسٹیشن 5 کے کنٹرولر میں متعدد تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور پہلی بار رمبل ٹیکنالوجی کی جگہ نئی ہیپٹک فیڈبیک ٹیکنالوجی کو دی جارہی ہے۔
ایک اور بڑی تبدیلی اڈپٹو ٹریگرز نامی ٹیکنالوجی ہے جس کی بدولت ڈویلپرز ٹریگرز ریزیزٹنس پروگرام بناسکیں گے۔
جمعرات کو ایک لائیو ایونٹ کے دوران بلیک ایند وائت ڈیزائن والے کنسول کو پیش کیا گیا۔