منیلا: فلپائن میں انسداد ِدہشت گردی بل کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے، مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
دارالحکومت منیلا میں ہزاروں افراد نے یوم ِآزادی کے موقع پر انسدادِ دہشت گردی کے نئے بل کے خلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر درج تھا کہ سماجی کارکن دہشت گرد نہیں، یہ بل ردی کی ٹوکری میں ڈال دو۔
احتجاج میں موجود انسانی حقوق کے کارکنان کا مطالبہ تھا کہ نئے بل میں بغیر وارنٹ گرفتاری سب سے بڑا ہتھیار ہے جس کو حکومت اپنی من مانی کرتے ہئوے کسی کو بھی گرفتار کرنے کیلئے استعمال کر سکتی ہے۔
صدر ڈیوٹریٹ کی حمایت یافتہ حکومت کی جانب سے بل 3 جون کو فلپائن کی کانگریس نے منظوری دی تھی، صدر کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گاَ۔