ایل جی نے جنوبی کوریا میں اپنے تازہ ترین مڈ رینج فون ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فون میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے۔ 19.5:9 ایسپکٹ ریشو ڈسپلے کے پنچ ہول میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔فون کی بیک پر کواڈ کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل، الٹرا وائیڈ شوٹر 8 میگا پکسل، 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل کا میکرو شوٹر ہے۔فون کی بیک پر ہی فنگر پرنٹ سکینر ہے۔