مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کر دی، مزید 3 نوجوان شہید

320

سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں قابض اور ظالم بھارتی فوج نوجوانوں کی ماورائے عدالت مزید تین جوانوں کو شہید کر دیا، تین روز کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا، گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں بچوں کو ہراساں کیا گیا جبکہ نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران قابض اور سفاک بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین نوجوان شہید ہو گئے، یہ آپریشن ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں کیا گیا، آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے اور انٹر نیٹ کی سروس بھی معطل کر دی تھی۔

 

گزشتہ روز بھی پلوامہ میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا اس طرح 3 دنوں میں پلوامہ، پونچھ اور راجوڑی میں سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے سرچ آپریشن کے نام پر بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے جب کہ کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے۔