برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے متعلق درخواست کو مسترد کردیا اور اسی حکم نامے کی بنیاد پر ان کی ضمانت کے لیے دی گئی پٹیشن بھی خارج کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق جولین اسانج گزشتہ 18 ماہ سے ایکواڈور کے سفارت خانے سے بے دخل کیے جانے کے بعد جنوب مشرقی لندن کی بیلمارش جیل میں قید ہیں۔
جولین اسانج کی گزشتہ ضمانتوں کی درخواستوں کو مسترد کردیا گیا تھا لیکن ان کے وکلا کا خیال تھا کہ چند روز قبل وکی لیکس کے بانی کی امریکا کو حوالگی سے متعلق فیصلے کے بعد ان کی ضمانت کے امکان میں اضافہ ہوا ہے۔