امریکا میں سیاہ فام شخص کی پولیس آفیسر کے ہاتھوں ہلاکت پر جہاں دنیا بھر میں غصہ پایا جاتا ہے وہیں اس معاملے پر بات کرنے پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے یہاں تک کہ انہیں منافق ترین اداکارہ قرار دے دیا گیا ہے۔
چند روز قبل امریکی شہر مینیا پولیس میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک سیاہ فام شخص کی پولیس آفیسر کے ہاتھوں بے رحمی سے قتل کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 46 برس کے سیاہ فام شخص جارج فلویڈ گھٹی ہوئی آواز میں کہہ رہے ہیں کہ انہیں سانس نہیں آرہی جب کہ پولیس اہلکار اس بات کی پرواہ کیے بغیر ان کی گردن کو اپنے گھٹنے سے دبارہا ہے یہاں تک کہ اس سیاہ فام شخص کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
تاہم پریانکا چوپڑا کو اس پوسٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لوگ انہیں منافق قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ امریکی سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر بولنے والی پریانکا چوپڑا مظلوم کشمیریوں اور اپنے ہی ملک بھارت میں موجود مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر خاموش کیوں ہے؟
مخلص المومنین نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے پریانکا کی منافقت کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ پریانکا چوپڑا امریکا میں تو نسل پرستی کا خاتمہ چاہتی ہیں لیکن بھارت میں اسلاموفوبک حملوں سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔
آمنہ خان نامی خاتون نے لکھا میں پریانکا سے نفرت کرنا نہیں چاہتی تھی لیکن پریانکا کے سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر افسوس کے دکھاوے نے مجبور کردیا۔
ایک اور صارف نے لکھا پریانکا نے امریکا میں سیاہ فام کے حقوق کے بارے میں پوسٹ کی کیونکہ یہ پوسٹ اسے امریکا میں مقبول بنائے گی۔ پریانکا چوپڑا نے بھارت میں فوجی سرگرمیوں کی حمایت کی کیونکہ یہ حمایت اسے بھارت میں مقبول بنائے گی۔