دلچسپ و عجیب

آسٹریلیا: شاپکز کھلونوں کا بڑا کلیکشن، خاتون نے ریکارڈ بنا دیا

آسٹریلیا کی ایک خاتون نے شاپکنز کھلونوں کی 2656 مختلف اشیاء جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے علاقے مریبا سے تعلق رکھنے والے الیکسا زرسٹک کے مطابق جب وہ 7 برس کی تھیں تو اسکول میں ایک ہم جماعت اپنے ساتھ شاپکنز ٹوائز لایا تھا جس کے بعد سے یہ کھلونے ان کو پسند ہیں۔الیکسا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شاپکنز خریدنے شروع کیے اور اب ان کے کلیکشن میں 2656 منفرد اشیاء جمع ہوگئی ہیں۔ البتہ، اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو یہ تعداد 4000 سے زیادہ ہے۔منفرد اشیاء کی تعداد کے ساتھ انہوں نے شاپکنز یادگاروں کے سب سے بڑے کلیکشن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی خاتون ریانا کونرز کے پاس تھا۔ انہوں نے 2019 میں یہ ریکارڈ 2271 کھلونے جمع کر کے بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button