دلچسپ و عجیب

دنیا کا مہنگا ترین پنکھ کس پرندے کا ہے؟

دنیا کا سب سے مہنگا پنکھ نیو زی لینڈ کے ایک نایاب پرندے ہوئیا (Huia) کا ہے اور اس کے ایک پنکھ کی قیمت ہزاروں ڈالرز تک جا پہنچتی ہے۔ہوئیا کا سائنسی نام Heteralocha acutirostris ہے جو نیوزی لینڈ کا ایک خوبصورت کالا پرندہ تھا اور جس کی دم پر لمبے سفید کنارے والے پنکھ ہوتے تھے۔بدقسمتی سے یہ پرندہ 1907 کے آس پاس معدوم ہو گیا تھا۔ ماؤری قبیلے کے لوگ اسے شاہی شان و وقار کی علامت سمجھتے تھے اور اس کے پنکھ قبائلی سرداروں کے تاجوں اور زیورات میں استعمال کیے جاتے تھے۔2010 میں ویلنگٹن، نیوزی لینڈ میں ایک نیلامی میں ہوئیا کے ایک پنکھ کی قیمت 8400 نیوزی لینڈ ڈالر (تقریباً 5000 امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی تھی۔یہ دنیا کے کسی بھی پرندے کا سب سے قیمتی پنکھ ثابت ہوا ہے۔ مگر یہ اتنا مہنگا کیوں ہے؟دراصل پرندہ مکمل طور پر نایاب) ہے۔ ماؤری ثقافت میں اس کی علامتی اور روحانی اہمیت بہت زیادہ ہے اور قانونی طور پر یہ ثقافری ورثے کے طور پر محفوظ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button