0

ووٹ دو، کپڑے دھو: امریکی صدارتی انتخابات کیلئے منفرد پولنگ اسٹیشنز بن گئے

صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے تقریباً 16 کروڑ افراد اہل ہیں۔قبل از وقت ووٹنگ اور ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے اور کچھ اندازوں کے مطابق ان انتخابات میں کم و بیش نصف ووٹر اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں تاہم ووٹرز کی ایک بڑی تعداد الیکشن کے روز ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرے گی۔صدارتی انتخابات میں جہاں بہت کچھ غیر معمولی ہوتا ہے وہیں پولنگ اسٹیشنز بھی بعض اوقات غیر معمولی مقامات پر بنائے جاتے ہیں۔نیویارک ٹائمز نے انتخابات کے لیے بنائے گئے ایسے ہی کچھ پولنگ اسٹیشنز کی فہرست شائع کی ہے۔شکاگو کے علاقے شکاگو لان میں کوئی سرکاری عمارت موجود نہیں ہے کہ جہاں پولنگ اسٹیشن بنایا جائے۔اس حوالے سے ایک مقامی لانڈری مدد کررہی ہے جہاں واشرز اور ڈرائرز کے درمیان پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے، اس طرح لوگ اپنے کپڑے بھی دھو سکیں گے اور ووٹ بھی ڈال سکیں گے۔یہ فیصلہ کاروبار کے لیے بھی مفید ہے، لانڈری کے منیجر کا کہنا ہے کہ یہاں پولنگ اسٹیشن بنانے سے ہمارے کاروبار میں بھی اضافہ ہوا ہے، بس کبھی کبھی مشکل ہوجاتی ہے جب لوگ ووٹر آئی ڈی طلب کرنے پر عادتاً اپنا لانڈری کارڈ دکھا دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں