0

کمل ہاسن نے اے آئی کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکی کالج میں داخلہ لے لیا

ممبئی: بالی ووڈ اور جنوبی بھارت کی فلموں کے سینیئر اداکار کمل ہاسن آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 69 سالہ کمل ہاسن گزشتہ ہفتہ امریکا روانہ ہوئے ہیں، لیجنڈری اداکار نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا کے معروف تعلیمی ادارے میں داخلہ لیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمل ہاسن نے اے آئی کے تین ماہ کے کورس میں داخلہ لیا ہے لیکن وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے صرف دیڑھ ماہ یعنی 45 دن ہی کورس میں شرکت کرسکیں گے اور اُس کے بعد واپس بھارت آجائیں گے۔کمل ہاسن کی جانب سے اے آئی کی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹیکنالوجی فلم انڈسٹری میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔لیجنڈری اداکار کے فیصلے پر مداحوں کی جانب سے تجسس بڑھا رہا ہے کہ وہ اس علم کو اپنے مستقبل کے منصوبوں میں کیسے شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ کمل ہاسن آخری بار بلاک بسٹر فلم ‘کالکی 2898 AD’ اور ‘انڈین 2میں جلوہ گر ہوئے تھے، اداکار اپنی اگلی فلم میں دبنگ اسٹار سلمان خان کے ہمراہ نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری ایٹلی کریں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں