امریکا میں ہزاروں سال پرانے دیوقامت ہاتھی کی باقیات دریافت

امریکا میں ہزاروں سال پرانے دیوقامت ہاتھی کی باقیات دریافت

ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے حال ہی میں آئیووا میں پہلی بار ٹھیک حالت میں محفوظ شدہ دیوقامت ہاتھیوں کی ہڈیاں دریافت کی ہیں جس میں کھوپڑیاں بھی شامل ہیں۔محققین نے آئیووا میں ایک زمینی دراڑ سے تقریباً 13,600 سال پرانی محفوظ شدہ ماسٹوڈن کھوپڑیاں دریافتکیں جو ریاست میں پہلی مرتبہ پائی گئی ہیں۔یہ دریافت ریاست کے جنوب میں واقع وین کاؤنٹی میں ہوئی ہے جہاں سے ایک انتہائی لمبی ہڈی ملنے کی اطلاع دی گئی تھی۔آثار قدیمہ کے ماہرین نے ہڈی کی جانچ کی اور اسے ماسٹوڈن فیمر (دیوقامت جانور کی ران کی ہڈی) کے طور پر شناخت کیا۔ اس سے ان کی دلچسپی میں اضافہ ہوا اور وہ جانوروں کی مزید دریافت کی امید میں اس جگہ کی مزید کھدائی کرنے پر مجبور ہوئے۔اب سائنس دانوں نے انکشاف کیا کہ اس جگہ پر ایک بہت بڑی کھوپڑی ہے جس میں ایک دیوقامت ہاتھی کے دانت کی طرح ایک دانت اب بھی جڑا ہوا ہے اور دوسری ہڈیاں ممکنہ طور پر اسی قدیم جانور کی ہیں۔تاہم محققین ابھی تک اس بات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ آیا یہ جانور انسانوں کے ہاتھوں مارا گیا یا کسی اور وجہ سے؟

kamran