ہسپانوی ڈیزائنر نے ایک ہوٹل نما ایئر لائنر کا تصور پیش کیا ہے جو بیک وقت 800 افراد کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے۔پیش کیے جانے والے ڈیزائن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ تین منزلوں پر مشتمل ہے، اس کو چلانے کے لیے چھ انجن نصب کیے گئے ہیں ساتھ ہی طیارے کی ناک میں پینوریمک ویوئنگ لاؤنج اور ایک کسینو ہے۔’پروگریس ایگل‘ نامی اس اڑنے والے ہوٹل کے پر 315 فٹ چوڑے اور 263 فٹ لمبے ہیں۔یہ طیارہ ہسپانوی ڈیزائنر آسکر وِنائلز نے پیش کیا ہے اور طیارے کا یہ خیال حقیقت میں ڈھلنے کے بعد ایئر بس اے 380-800 اور بوئینگ 747 کو پیچھے چھوڑ دے گا۔اس طیارے کا ’ون فلائٹ‘ نامی جدید ورژن میں ایئرلائن کی سیٹوں کے بجائے کیبن موجود ہوں گے۔اس طیارے کے اسٹینڈرڈ ورژن میں 800 مسافر جبکہ اسپیشل ایڈیشن میں 300 مسافر سفر کر سکیں گے۔ڈیزائنر کو توقع ہے کہ ون فلائٹ مسافروں کو ریسٹورانٹ، اسپا، سنیما، دکانیں اور کسینو سمیت پر تعیش سہولیات دے کر سفر کا بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے گا۔طیارے کا کاک پٹ طیارے کے دوسری منزل پر بنایا جائے گا۔
0