0

الاباما میں تقریب کے دوران فائرنگ سے 3 شہری ہلاک، 15 شدید زخمی

نیویارک: امریکہ میں تقریب کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 15 کے قریب شدید زخمی ہو گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ الاباما میں پیش آیا جہاں مئی ڈے کے حوالے سے تقریب جاری تھی کہ اس دوران مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، گولیاں لگنے کے نتیجے میں 3 شہری موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15 زخمی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا، ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، متاثرین میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں