0

لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم لنکڈ ان نے صارفین کے لیے گیمز اسپیس متعارف کرادی۔رواں برس کے ابتداء میں آزمائش کے لیے پیش کیے جانے والے لنکڈ اِن گیمز نامی فیچر کمپنی نے رواں ہفتے متعارف کرایا۔متعارف کرائے گئے پزل اور منطقی گیمز مفت ہیں اور نیو یارک ٹائمز کے مشہور گیمز سے مماثلت رکھتے ہیں۔ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام صارفین کو پلیٹ فارم قلیل ذہنی وقفہ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔فی الحال، پلیٹ فارم پر تین گیمز (پن پوائنٹ، کراس کلائمب اور کوئنز) دستیاب ہیں۔نیو یارک ٹائمز گیمز کی طرح لنکڈ اِن گیمز کو دن میں ایک بار کھیلا جا سکتا ہے۔ صارفین گیم کھیل کر اپنا اسکور پلیٹ فارم پر براہ راست شیئر بھی کر سکیں گے تاکہ پلیٹ فارم پر موجود دوسرے صارفین کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں