مقبول ترین لیجنڈ ریسلر کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

ڈیوائن جانسن المعروف دی راک نہ صرف ہالی وڈ بلکہ ریسلنگ کی دنیا میں بہت مشہور ہیں۔1996 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ذریعے ریسلنگ رنگ میں قدم رکھنے والے دی راک نے بظاہر 30 سال بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔28 نومبر کی شب ڈبلیو ڈبلیو ای سروائیور سیریز کے دوران دی راک ریسلنگ کی دنیا میں 30 سال مکمل ہونے پر آئے تھے۔اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرنے کے بعد انہوں نے ریسلنگ رنگ کے درمیان مائیکرو فون اور دھوپ کا چشمہ رکھ کر ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا۔خیال رہے کہ پیشہ ورانہ ریسلنگ کی دنیا میں یہ ایک روایتی علامت سمجھی جاتی ہے کہ جب کوئی ریسلر اپنی خاص چیزیں (جیسے جوتے، دستانے یا چشمہ) رنگ میں چھوڑ کر جاتا ہے، تو وہ ریسلنگ کو الوداع کہہ رہا ہوتا ہے۔دی راک نے 1996 کے سروائیور سیریز میں اپنا ڈیبیو کیا تھا، اور اس ایونٹ میں انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنے 30 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔انہوں نے مداحوں، اپنے ساتھی ریسلرز اور خاص طور پر ایونٹ وینیو کی فرنٹ رو (front row) میں بیٹھی اپنی والدہ (آٹا جانسن) کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔







