Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

بونڈی بیچ حملے کے ہیرو احمد الاحمد کو آسٹریلیا کے اعلیٰ ترین اعزاز برائے بہادری سے نواز دیا گیا

آسٹریلیا میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر مسلح حملہ آور کو قابو کرکے متعدد افراد کی جانیں بچانے والے بہادر شہری احمد الاحمد کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز کراس آف ویلر سے نواز دیا گیا۔آسٹریلیا کی گورنر جنرل سیم موسٹن نے 29 نومبر 2026 کو اس اعزاز کا اعلان کیا۔ احمد الاحمد یہ اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے چھٹے شہری بن گئے ہیں۔دسمبر 2025 میں سڈنی کے مشہور ساحلی مقام بونڈی بیچ پر ایک یہودی تقریب کے دوران دو مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس دوران احمد الاحمد نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک حملہ آور پر پیچھے سے جھپٹ کر اس کی رائفل چھین لی اور اسے زمین پر گرا دیا۔ اس کارروائی کے دوران دوسرے حملہ آور کی فائرنگ سے وہ متعدد گولیاں لگنے کے باعث زخمی بھی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button