Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ہفتہ وار کالمز

خوفِ دروں !

شاعری میں بات جب محبت اور عشق کی چل پڑے تو سوزِ دروں سوزِ بروں کی بات ہوتی ہے ،دل کیسے جلتا ہے دھواں کہاں سے اٹھتا ہے آنسو آنکھ سے کب ٹپکتا ہے پلکوں پر کیسے جھلملاتا ہے دل میں کیسے گرتا ہے محبت اور عشق ہزار پہلو ہزار داستانیں،اور غمِ جاناں کی بیکرانی،یہ تو ایک ایسا موضوع ہے کہ لوگ کہتے رہے،لوگ سنتے رہے اس موضوع پر ہمیشہ تازگی رہی،یہ جملہ کہ میں تم سے محبت کرتا ہوںہزاروں سالوں سے ادا ہو رہا ہے اور اس کا سحر ٹوٹ نہیں رہا،اس جملے کی تاثیر میں فرق نہیں آیا،غزل اسی خیال پر صدیوں سے رقص کر رہی ہے کلیم الدین احمد نے غزل کی جھانجر اتارنے کی کوشش کی تو غزل گو شعرا نئی جھانجریں لے آئے ،ایک چھوٹی سی کوشش ستیہ پال آنند نے بھی کی مگر ہار گئے زندگی کے آخری سالوں میں خود بھی غزل کی طرف مائل ہوئے مگر بات بنی نہیں غزل نیا خون اور پرانا مشاہدہ مانگتی ہے ،جہاں یہ سنگم ہو وہاں غزل مہک اٹھتی ہے چہک اٹھتی ہے فیض نے غزل کو نئی جہت دے دی غمِ جاناں کے ساتھ غم دوراں کا امتزاج ،یہی کچھ رنگ ساحر کا تھانیا پیراہن غزل کو راس آیاوہ جو محبت میں چاند تارے توڑ کر لانے والی بات تھی وہ پرانی ہوئی فرسودہ ہوئی غیر حقیقی ہوئی غمِ جاناں جب غمِ دوراں سے ملا تو محبت کو نئی راہ ملی کچھ افسانہ نگاروں نے محبت کے حوالے اپنے افسانوں میں غربت کو fantacizeکیا کچھ اس طرح fantasizeکیا کہ غربت ایک جوہر بن گئی،غربت کی کہانی بہت پرانی ہے،غربت کا آغاز شائد تب ہوا ہوگا جب طاقتور نے وسائل پر قبضہ کر لیا ہوگا اور کمزور روٹی کو ترسنے لگا ہوگا،یہی ابتدا ہے فیوڈل ازم کی،جہاں زمین فیوڈل لارڈ کی محنت کمزور کی اور محتانہ مکئی کے چند دانے، ہزاروں افسانے اور ناول تخلیق ہوئے اس بات پر کہ مزدور کی بیٹی کے ہاتھ پیلے نہیں ہو رہے،غریب کی بیٹی کے بالوں میں چاندی اتر آئی،پھر یہ بھی لکھا گیا کہ غریبوں نے اپنی بیٹیاں بیچنی شروع کر دیں ،کئی ہزار کی تاریخ میں غربت کی داستان دراز،،انگلینڈ میں بھی فیوڈل لارڈز تھے ظالم اور قہاربہت سی فلمیں بنیں اس موضوع پر،اور پھر قانون سازوں نے فیوڈل ازم کو غیر قانونی قرار دے دیا،فرانس میں جب تک انقلاب فرانس برپا نہیں ہوا غربت کی آواز نہیں سنی گئی،پھر تاریخ نے کروٹ لی اور محسوس کیا گیا کہ وہ جو کمزور ہیں ان کو بھی جینے کا حق ہے سو قانون سازی ہوئی اور کم از کم یہ ہوا کہ مزدور کو اس کی محنت کا مناسب معاوضہ ملنے لگاہندوستان نے اپنی کھڑکیاں بند رکھیں ہندوستان کو پتہ ہی نہیں تھا کہ دنیا میں کیا ہو رہاہے جب انگلینڈ میں کیمبرج یونیورسٹی بن رہی تھیاس وقت مسلمان حکمران تاج محل بنا رہے تھے،ملک میں یا تو راجواڑے تھے یا مسلم ریاستیں ہندو راجواڑے ہوں یا مسلم ریاستیں کسی کو غریب کی پرواہ نہ تھی،راجہ مہا راجہ ہوں یا مسلم ریستوں کے نواب ان کو انگریزوں کے دور میں بھی یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ کسی کی بھی گردن اتار سکیں،زمینداری نظام باقی رہا، اور یہی زمیندار لگان اور آبیانہ ادا کرتے تھے انگریز نے مغلیہ دور کا لگان اکٹھا کرنے کا نظام ۔بندو بستِ دوامی۔تبدیل نہیں کیا ، تقسیم ہوئی تو زمینداریاں موجود تھیں بھارتی وزیراعظم نہرو نے ایک حکم کے تحت بھارت سے زمینداری نظام ختم کر دیا،کہا گیا کہ اب ایسا نہیں ہوگا کہ روٹی بنا محنت مل جائےاب محنت کرو اور روٹی کماؤ اور پھر ہوا یہ کہ بھارت کے ایک بہت بڑے زمیندار نواب آف پٹوڈی کے بچوں کو فلموں میں کام کرکے اپنا پیٹ بھرنا پڑا،وہ نواب جن کے دربار میں رنڈیاں ناچتی تھیں اسی نواب خاندان کی لڑکیاں فلموں میں ناچنے لگیں،پاکستان میں ایسا کچھ نہیں ہوا،فیوڈل نظام برقرار ریا جو ابھی تک ہے ان فیوڈل لارڈز کا تفضیلی ذکر وکیل انجم کی کتاب ۔پاکستان کے سیاسی وڈیرے میں موجود ہے،قیام پاکستان سے اب تک یہی خاندان پاکستان پر حکومت کرتے چلے آئے ہیںپیروں کے وہ خاندان بھی جن کو انگریزوں نے جاگیریں بخشیں،چار ماہ قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے تاجروں کے ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ نظام منہدم ہو چکا،اور نئے صوبے بنانے کی بحث چھیڑ دی،اب پاکستان کے سارے وڈیرے اور زمیندار پریشان ہیں وہ مانتے ہی نہیں کہ نظام منہدم ہو چکا ہے،امن و امان تباہ،مگر نظام منہدم نہیں ہوا،ملک کی اکتالیس فی صد آبادی خطِ غربت سے نیچی مگر نظام منہدم نہیں ہوا،صحت کابرا حال مگر نظام منہدم نہیں ہوا،دو کروڑ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر مگر نظام منہدم نہیں ہواملک کی ستر فی صد کارخانے بند ، برآمدات کا بیڑہ غرق مگر نظام منہدم نہیں ہوا،ملک کا کوئی ادارہ قابل ِ اعتبار نہیں رہامڈل کلاس ختم ہو چکی ،غربت افلاس، مہنگائی،بے روزگاری،کالا بازاری،بد نیتی،دھوکہ دہی میں ریکارڈ اضافہ مگر وڈیرہ کہتا ہے کہ نظام منہدم نہیں ہوا،پچھلے ہفتے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک پریس کانفرنس کی ،ایک تقریر،بلاول بے نظیر اور زرداری کے صاحبزادے ہیں اعلی تعلیم کے لئے آکسفورڈ گئے واپسی پر oxford scholarتھے،ان کا اپنے والد محترم سے سیاسی اختلاف بھی تھاجب بیماری کا بہانہ بنا کر ائیر ایمبولینس سے دبئی گئے تھے تو بلاول نے پوچھا تھا کہ آپ نے بیماری کا جھوٹا بہانہ کیوں کیا؟پھر فرحت اللہ بابر اور فاروق ایچ نائیک کو ان کا اتالیق بنا دیا گیا،رضا ربانی نے بھی اپنا حصہ ڈالابلاول کو بتایا گیا کہ اگر زمیندارہ نہ لیا تو آپ کسی یونیورسٹی کے استاد بن کر رہ جائینگے سنا ہے فرحت اللہ بابر نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ بلاول آپ پی ایچ ڈی بھی کرن جوگے نہیں،مستقل hammeringسے بلاول نے بات سمجھ لی اس دوران بلاول کے اتنے ناز اٹھائے گئے اور سمجھا دیا گیا کہ یہ عیش زمیندارے میں ہی مل سکتے ہیںاور چند سالوں میں بلاول پورا وڈیرا بن گیا،طور طریقے سب وہی،چھ نہروں کے معاملے پر بلاول نے مریم کو پیش قدمی سے روک دیا اور اس کو بے پناہ اعتماد ملا،نئے صوبوں کی بات چلی تو بلاول کی پریس کانفرنس اور تقریر نے ملک میں آگ لگا دی،بلاول نے کہا کہ سندھ میں زور زبردستی سے صوبے بنے توخون خرابہ ہوگا کراچی سکھر حیدر آبادمیر پور خاص میں بھائی بھائی کو قتل کرے گا،ہم کے پی ٹی سے ایک ٹرک بھی باہر نہیں آنے دینگے،انہوں نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم جبراً کروائی گئی اور ایک کٹھ پتلی عدلیہ مسلط کر دی گئی،یہ بھی کہا کہ عمران ایک سیاسی قیدی ہے عمران کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،کہا کہ پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں چھینی گئیں،بلاول نے کہا کہ تم نے پی ٹی آئی سے لڑائی کی،مولانا سے لڑائی کی اب مجھ سے لڑائی کروگے،یہ بھی کہا کہ پختون خواہ میں گورنر راج غلط لگایا گیا،کہا کہ مولانا سے اختلاف ہوا تو ان کا گھر گرا دیا گیا،کہا کہ مولانا نے غلط باتیں نہیں کی تھیںبلاول نے وفاق اور مقتدرہ کے خلاف ایک لمبی چوڑی چارج شیٹ سنا دی اور پھر وہ خود تنقید کی زد میں آ گئے بلاول کی تقریر سے قبل محسن نقوی کی زرداری سے ملاقات ہوئی،پھر زرداری اور شہباز کی ملاقات ہوئی، بلاول کا لہجہ کچھ دھیما ہوا پھر زرداری اور شہباز کی ایک اور ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی بھی موجود تھے اور کہا گیا کہ معاملہ افہام و تفہیم سے سلجھا لیا جائے گا،بلاول کے دفاع میں شرجیل میمن،ناصر علی شاہ، نثار کھوڑو،رضا ربانی ،خورشید علی شاہ،اور شیری رحمن بھی،بلاول سمیت یہ سب وڈیرہ شاہی کے ہرکارے ہیں،بہت عرصے بعد چودھری منظور اور افضل ندیم چن بھی نظر آئے چن کہہ رہے ہیں کہ نئے صوبے سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے کی کوشش ہے چن سے پوچھا جائے کہ سیاسی جماعتوں نے ملک کو دیا کیا ہے اب اس بات پر راضی ہیں کہ بلدیاتی ادارے مضبوط بنا دئے جائیںمگر تسلط صوبائی حکومتوں کا ہی رہے،ان کو دو بادشاہتیں گرتی نظر آ رہی ہیں اور مقتدرہ بھی یہی چاہتی ہے پی پی پی کہہ رہی ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں لایا جائے تاکہ دونوں پارٹیاں اپنے اپنے گماشتوں کے ذریعے نئے صوبوں کی مہم کو sabotageکر دیں پی پی پی بار بار کہہ رہی ہے کہ نئے صوبے آئین کی شق 234aکے ذریعے ہی بنائے جا سکتے ہیں آئین کوئی مقدس صحیفہ تو ہے نہیں جو بدلا نہ جا سکے آئین سے ویسے بھی عوام کا کوئی بھلا ہوا نہیں اگر عوامی فلاح چاہیئے تو آئین میں ترمیم کر لی جائے یوں بھی تو ستائیس ترامیم ہو چکیں ہیں جن کا فائدہ رولنگ کلب کو ہی ہوا ہے آج سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کہہ رہے تھے کہ صحت،تعلیم عوامی بہبودبے روزگاری،پرکام ہوا نہ بحث ہوئی مسلم لیگ گھنی بن کر بیٹھ گئی اکثر تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ بھی نئے صوبے بنانے کے حق میں نہیں ہے خاموش ہے اور پی پی پی کے کاندھے پر بندوق رکھ کر چلانا چاہتی ہے مگر اس کے باوجود بیرسٹر عقیل،خواجہ آصف ،بیرسٹر دانیال کھل کر صوبے بنانے کے لئے ریفرنڈم کی حمائیت کر رہے ہیں خواجہ آصف اور محسن نقوی کہہ رہے کہ نئے سال تک نیا نظام آ سکتا ہے،دو باتیں بہت واضح ہیں ایک یہ کہ عوامی فلاح کا کوئی راستہ نکلنا چاہیئے اور دوسری بات یہ کہ دو بادشاہتوں کا گرنا بہت ضروری ہے اس کے علاوہ موروثی سیاست کو ذبح کریں مذہب کو سیاست سے الگ کریں اور ملائیت کا سر کاٹ دیں ،پاکستان بھی بچ جائیگا اور عوامی فلاح کی راہیں بھی کھل جائینگی ،مجھے لگتا ہے کہ ایم کیو ایم کی بات شائد مان لی جائے اور کراچی اور گوادر کو وفاق کا حصہ بنا لیاجائے ،اگر توجہ دی جائے تو موجودہ عالمی سیاسی تناظر میں کراچی اور گوادر میں بہت تیزی سے ترقی کرنے کا potential موجود ہے اور یہ دونوں شہر اگلے دس سالوں میں دبئی اور شارجہ بن سکتے ہیں اگر اندرون سندھ کے لوگ تقسیم نہیں چاہتے تو خوش رہیںمگر کراچی کو سندھ سے الگ کرنا بہت ضروری ہے ریفرنڈم پہلی ترجیح ہونی چاہیئے اسی خنجر سے وڈیرہ شاہی کا گلا کٹے گا،یہی خوفِ دروں پی پی پی اور مسلم لیگ کو راتوں کو چین سے سونے نہیں دیتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button