Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

جنوبی افریقا سیریز کے بعد پاکستان کیخلاف بھی بال ٹیمپرنگ؟ آسٹریلوی ٹیم کا نیا اسکینڈل

آسٹریلوی کرکٹ کے مشہور بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔معروف آسٹریلوی اسپورٹس براڈکاسٹر جیرارڈ واٹلی کی شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کیپ ٹاؤن واقعے کے صرف چھ ماہ بعد بھی آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں گیند کی حالت تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکتوبر 2018 میں دبئی ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر ٹافیوں یا منٹس کے ذریعے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر گفتگو کی۔اس موقع پر سابق کپتان ٹم پین اور کوچ جسٹن لینگر نے مبینہ طور پر مداخلت کرتے ہوئے اس کوشش کو روک دیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لینگر نے میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو سخت سرزنش کی اور آسٹریلوی کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔تحقیقاتی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ کیپ ٹاؤن اسکینڈل کے بعد آسٹریلوی ڈریسنگ روم میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے جبکہ مچل مارش نے ڈیوڈ وارنر سے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔یاد رہے کہ 2018 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ پر کیمرون بینکرافٹ، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔عثمان خواجہ کے اپنی سوانح حیات ’صبر‘ میں کیے گئے تازہ انکشافات نے ایک بار پھر اس تنازع کو زندہ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button