Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

صدرٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات ،ایران جنگ پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت ہورہی ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان فی الحال کم دکھائی دیتا ہے۔ان کا یہ بیان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں ایران سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ قطر کے وزیراعظم کے ساتھ ان کی ملاقات انتہائی اچھی رہی اور ایران سمیت کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور دیگر ممالک موجودہ صورت حال برقرار رکھنے کے حامی ہیں۔ ان کے مطابق ان ممالک کی ترجیح ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی اور نئے فوجی آپریشن ’’آئرن گیٹ‘‘ کو جاری رکھنا ہے، جس میں زمینی اور سمندری دونوں محاذ شامل ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ تمام متعلقہ ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینا چاہیے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال میں کوئی تبدیلی آئی تو امریکا کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ تاہم ان کے بقول فی الحال دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان بہت کم ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور پورا مشرقِ وسطیٰ ایران کے خطرات سے محفوظ ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت جاری ہے اور امریکا اپنے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button