Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

جنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کا خاتمہ نہ فوجی طاقت کے ذریعے ممکن ہے اور نہ ہی پابندیوں میں اضافے سے، بلکہ اس کے لیے امریکا کو ایران کے مطالبات اور شرائط تسلیم کرنا ہوں گی۔عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کا راستہ طاقت کے استعمال کے بجائے احترام کی زبان اختیار کرنے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران کے مطالبات اور شرائط پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ محض فوجی کارروائیوں یا معاشی دباؤ سے تنازع ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ احترام اور سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کرے اور تہران کے پیش کردہ مطالبات پر عمل کرے۔عراقچی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی برقرار ہے اور تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔تاہم ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے اس بیان میں ان مطالبات اور شرائط کی تفصیلات بیان نہیں کیں جنہیں وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں۔ واشنگٹن کی جانب سے بھی ان کے تازہ بیان پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button