Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

عراق نے ایران کے ساتھ ایک سرحدی گزرگاہ بند، دوسری دوبارہ کھول دی

بغداد: عراق نے ایران کے ساتھ اپنی ایک سرحدی گزرگاہ بند جبکہ دوسری کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی حکام کے مطابق یہ اقدامات مرمت اور دیکھ بھال کے کام کے سلسلے میں کیے گئے ہیں۔سرحدی گزرگاہوں کے ادارے کے سربراہ میجر جنرل عمر الوائلی نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مندلی بارڈر کراسنگ کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ الشیب سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔حکام نے گزرگاہوں کی بندش اور بحالی کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے بتایا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے بغداد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہیں بند کردی جائیں، تاہم دو گزرگاہیں کھلی رکھی جائیں۔فواد حسین کے مطابق واشنگٹن ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کی کوششوں کے تحت یہ مطالبہ کر رہا ہے۔ تاہم عراقی حکام نے مندلی گزرگاہ کی بندش اور الشیب کو دوبارہ کھولنے کی وجہ مرمت اور دیکھ بھال کے کام کو قرار دیا ہے۔عراق اور ایران کے درمیان سرحدی تجارت دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات کا اہم حصہ ہے، اس لیے سرحدی گزرگاہوں سے متعلق فیصلوں پر خطے میں جاری معاشی اور سفارتی کشیدگی کے تناظر میں بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button