Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’’اب اسرائیلی ہونے پر فخر نہیں‘‘، اداکارہ کا لائیو نشریات میں اظہارِ مایوسی

اسرائیلی اداکارہ چیلی گولڈن برگ کی اپنے ملک کی پالیسیوں پر تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے فلسطینی زمین پر قبضے، یہودی بستیوں کی توسیع اور معاشرے میں مذہبی اثر و رسوخ بڑھنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ اداکارہ کو ابتدا میں علم نہیں تھا کہ ان کی گفتگو براہِ راست نشر ہورہی ہے۔انٹرویو کا آغاز چیلی گولڈن برگ کے فنی سفر اور اسرائیلی ثقافت کے لیے ان کی خدمات سے متعلق گفتگو سے ہوا، تاہم بات آگے بڑھی تو اسرائیل فلسطین تنازع زیرِ بحث آگیا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو محبِ وطن سمجھتی ہیں اور اپنے ملک سے محبت کرتی ہیں، لیکن اب انہیں اسرائیلی ہونے پر پہلے جیسا فخر محسوس نہیں ہوتا۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ دوبارہ اپنے ملک سے تعلق پر خوشی اور فخر محسوس کرسکیں۔انہوں نے اسرائیلی معاشرے میں آنے والی تبدیلیوں پر تنقید کرتے ہوئے فلسطینی زمینوں پر قبضے کو مذہبی اثر و رسوخ میں اضافے، یہودی بستیوں کی توسیع، انتہا پسندی اور تکبر سے جوڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button