Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

امریکا: پہلی بار آن لائن لاٹری کھیلنے والی خاتون لاکھوں ڈالر کا انعام جیت گئی

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کی ایک خاتون نے زندگی میں پہلی مرتبہ آن لائن لاٹری گیم کھیلتے ہی 19 لاکھ 39 ہزار 727 ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔ماؤنٹ پلیزنٹ کی رہائشی ڈونا گرے نے یکم اگست کو پہلی بار ڈیجیٹل انسٹنٹ لاٹری گیم میں قسمت آزمائی اور محض ایک ڈالر کی پہلی ہی کوشش میں تقریباً 19 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔ڈونا گرے نے شمالی کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے حکام کو بتایا کہ وہ اس سے پہلے کئی برسوں سے روایتی اسکریچ کارڈ خریدتی رہی تھیں لیکن آن لائن لاٹری کھیلنے کا یہ ان کا پہلا تجربہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پاور میکس کیش گیم کا انتخاب کیا اور صرف ایک ڈالر کی پہلی باری میں ہی جیک پاٹ ان کے نام ہوگیا۔ڈونا گرے کے مطابق گیم میں انعامی رقم بڑھتی ہی چلی گئی اور انہیں ابتدا میں لگا کہ شاید انہیں صرف 100 ڈالر ملے ہوں گے۔خاتون نے بتایا کہ جیت کی خوشخبری سنانے کے لیے وہ فوراً اپنے شوہر کے پاس پہنچیں اور انہیں بتایا کہ انہوں نے بڑا انعام جیت لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کے شوہر دونوں کو اس بڑی کامیابی پر یقین کرنے میں تقریباً دو دن لگ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button