کھیل
چھ گیندوں پر چھ وکٹیں، کاؤنٹی لیگ میں بولر کی ڈبل ہیٹ ٹرک

مائلز ڈیوس نے کرکٹ کی تاریخ کے نایاب ترین کارناموں میں سے ایک انجام دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔پینکرج کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے مائلز نے پیلسال کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں مسلسل چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کر کے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی، جسے وہ خود بھی ’ناقابل یقین‘ قرار دے رہے ہیں۔میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پینکرج نے 168 رنز بنائے، جس کے جواب میں پیلسال کی ٹیم 49 رنز پر دو وکٹیں گنوا چکی تھی۔نویں اوور میں ڈیوس نے ابتدا ایک وائیڈ گیند سے کی مگر اس کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے اوور کی آخری دو گیندوں پر دو کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ اگلے اوور میں مزید چار وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو 9-49 تک پہنچا دیا۔



