Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

اسپین میں لیونل میسی کو شاہی اعزاز سے نواز دیا گیا

ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی کو اسپین میں 2026 کے باوقار پرنسس آف آسٹوریاس ایوارڈ فار اسپورٹس سے نواز دیا گیا۔ یہ شاہی اعزاز حاصل کرنے کے بعد میسی انفرادی حیثیت میں یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔میسی کو رواں سال جون میں اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ ان کے سابق کلب ایف سی بارسلونا نے بھی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میسی کا غیر معمولی ٹیلنٹ، میدان کے اندر اور باہر کارکردگی، کھیل سے وابستگی اور سماجی خدمات قابلِ فخر ہیں۔ کلب کے مطابق میسی کے ساتھ اس کا تعلق ہمیشہ فخر کا باعث رہے گا۔میسی نے اپنے کیریئر کے 21 سال بارسلونا کے ساتھ گزارے، جہاں انہوں نے متعدد ملکی اور یورپی ٹرافیاں جیتیں۔ 2021 میں کلب چھوڑنے کے بعد وہ پیرس سینٹ جرمین کا حصہ بنے جبکہ اس وقت امریکی کلب انٹر میامی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ ریکارڈ آٹھ مرتبہ بیلن ڈی آر جیت چکے ہیں اور ان کی قیادت میں ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ 1981 میں قائم ہونے والے پرنسس آف آسٹوریاس ایوارڈز کو ہسپانوی زبان کی دنیا کے ممتاز اعزازات میں شمار کیا جاتا ہے۔ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیے جانے والے اس ایوارڈ کے ساتھ 50 ہزار یورو کی انعامی رقم بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button