Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مستقبل قریب میں دوبارہ حملے کرسکتا ہے تاہم انہوں نے کسی ممکنہ کارروائی کا وقت یا تفصیلات نہیں بتائیں۔وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کو پہلے ہی بری طرح نشانہ بنا چکا ہے لیکن مزید کارروائی بھی خارج از امکان نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔امریکی وسط مدتی انتخابات پر جنگ کے ممکنہ اثرات سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایران کے خلاف کارروائی کی سیاسی قیمت بھی چکانا پڑسکتی ہے۔ ان کے بقول، وہ یہ قدم اٹھاتے وقت اس کے ممکنہ نتائج سے آگاہ تھے، تاہم ان کے نزدیک ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا زیادہ اہم ہے۔اس سے قبل امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت نہیں ہورہی اور تنازع کے حوالے سے جلد کوئی پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button