Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران کے وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے دفاعی تعلقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی فائدے کے بجائے ایک ’طفیلی‘ نوعیت اختیار کر چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے گزشتہ تین برسوں کے دوران اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام پر امریکی ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکا نے اسرائیل کے مقابلے میں زیادہ میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز بھی استعمال کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال امریکا اور اسرائیل کے تعلقات کو باہمی فائدے پر مبنی قرار دینے کے بجائے ایک ’’طفیلی تعلق‘‘ ظاہر کرتی ہے۔عراقچی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور دفاعی اخراجات پر بحث جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button