تبت میں زلزلہ، کم از کم 16 افراد ہلاک، سیکڑوں مکانات منہدم

تبت میں 7 شدت کے زلزلے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے ہیں۔ناگکو میں سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10:33 پر آیا۔یو ایس جی ایس نے کہا کہ زلزلے کا مرکز شمالی تبت کے ایک کم آبادی والے، اونچائی والے علاقے میں ناگکو سے 191 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں تھا ، اور اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ ناگکو تبت کے دارالحکومت لہاسا کے شمال میں 300 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر ہے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے ایکس پر کہا کہ زلزلہ 20:03:43 IST پر 173 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔علاقے میں سطح-II کے زلزلے کی تباہی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ردعمل کیا گیا ہے۔پورے علاقے میں ہونے والے وسیع نقصان کو بھی بیان کیاگیا ہے۔ مکانات منہدم ہو گئے، امدادی ٹیمیں رات بھر کام کرتی رہیں، ٹرانسپورٹ روابط منقطع ہو گئے اور ہنگامی سامان کو علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔








